19 نومبر 2014 - 19:21
لیکوڈ پارٹی کے ساتھ اتحاد، نیتن یاہو کی تجویز مسترد

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی تمام مخالف جماعتوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی لیبر پارٹی سمیت، حزب اختلاف کی تمام جماعتوں نے لیکوڈ پارٹی کے ساتھ اتحاد پر مبنی نیتن یاہو کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے صیہونی کابینہ کی جانب سے اپنی پالیسیاں تبدیل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ لیبر پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں سے نہ صرف صیہونی سماج کی مشکلات میں کوئی کمی نہیں آئی ہے بلکہ اسرائیل کا اندرونی بحران، اور زیادہ شدّت اختیار کرگیا ہے۔ نیتن یاہو کے ایک اور مخالف رہنما نے کہا ہے کہ نیتن یاہو، پیدا ہونے والے مسائل، حل کرنے کے بجائے ان سے غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ کئی ہفتوں سے مقبوضہ فلسطینی کی غاصب صیہونی حکومت میں اندرونی بحران جاری ہے جو اب مزید شدّت اختیار کرتا جارہا ہے۔

.......

/169